آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکوئیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی ماہ مئی کے لیے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے جس کے بعد نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔
اس کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اپریل میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2930 روپے 71 پیسے تھی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
پاکستان
ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی
- by Daily Pakistan
- اپریل 30, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 15 Views
- 6 گھنٹے ago