راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 62ویں سالانہ اجلاس عام چیمبر میں منعقد ہوا۔ جس میں ایم ڈی روز نیوز رافع خان نیازی نے خصوصی شرکت کی رافع خان نیازی کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عہدے داران کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا رافع خان نیازی کی آمدکو خوش آئند قرار دیا گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سہیل الطاف اور منتخب صدر ثاقب رفیق اور سابق صدر ندیم رؤف نے رافع خان نیازی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا رافع خان نیازی کے ساتھ ڈپٹی گروپ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان نوید نیازی بھی ساتھ تھے میٹنگ کے بعد رافع خان نیازی راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منتخب باڈی کے ممبران میں گھل مل گئے اور منتخب باڈی کو مبارک بات پیش کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میٹنگ میں رخصت ہونے والی کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی سالانہ رپورٹ اور حسابات کی منظوری دی گئی۔ سالانہ رپورٹ میں اہم ایونٹس اور سرگرمیوں کا ا حاطہ کیا گیا جس میں فرسٹ ٹیکس پیئرز ایوارڈ، فوڈ فیسٹول،، گلوبل انٹر پرینیورشپ ویک،بریسٹ کینسر آگہی سیمینار، انٹرنیشنل چیمبر سمٹ، ویمن ڈے، رمضان دسترخوان، جیمز اینڈ جیولری ایکسپو، ٹیکنالوجی کانفرنس و ایوارڈز، پاک امریکہ بزنس فورم سے لے کر سری لنکا اور تھائی لینڈمیں کامیاب انٹر نیشنل ایچیومنٹ ایوارڈز تقریب اور کانفرنس کا انعقاد شامل ہے۔ اجلاس میں نو منتخب عہدیداران ثاقب رفیق صدر،حمزہ سروش سینئر نائب صدر اورفیصل شہزاد نائب صدر کا باضابطہ اعلان کیا گیا اجلاس کی صدارت سبکدوش ہو نے والے صدر ندیم رؤف نے کی۔ نئے عہدے دار یکم اکتوبر سے باضابطہ چارج سنبھالیں گے
پاکستان
خاص خبریں
معیشت و تجارت
ایم ڈی روز نیوز رافع خان نیازی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 940 Views
- 3 سال ago