پاکستان

این اے 196 ، بلاول بھٹو زرداری کامیاب

این اے 196 ، بلاول بھٹو زرداری کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے تمام 303 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آ گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی ف کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 196 سے 50871 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔دوسری جانب لاڑکانہ کے حلقہ این اے 194 کے 377 پولنگ اسٹیشنز میں سے 365 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 131217 ووٹ لے کر پہلے اور جے یو آئی ف کے راشد محمود سومرو 34572 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے