ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا لیگ کا آغاز 13 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 میچز راولپنڈی، 9، 9 لاہور اور کراچی جبکہ 5 ملتان میں کھیلے جائیں گے ایونٹ میں کل 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے ہوم گراؤنڈز پر پانچ پانچ میچز کھیلیں گی ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں، سربراہ پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کےسربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں ٹورنامنٹ کے دوران ویمنز کرکٹ کے تین نمائشی میچز منعقد کیے جائیں گے ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید بڑا برانڈ بنانا چاہتے ہیں اس سال لیگ پاکستان کے چار مختلف مقامات پر کھیلی جائیں گی فینز سے درخواست ہے کہ وہ لیگ کو اسپورٹ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے
پاکستان
کھیل
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
- by Daily Pakistan
- جنوری 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1334 Views
- 2 سال ago