کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مالی سال کے اختتا م سے قبل ٹیکس دہندگان پر 30 ستمبر 2023 کی آخری تاریخ سے قبل اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے پر زور دیا ہے۔اس آخری تاریخ کا اطلاق ہر اقسام کے ٹیکس دہندگان پر ہوگا۔یونیورسل ڈیڈ لائن:30ستمبر کی آخری تاریخ کا اطلاق تمام ٹیکس دہندگان پر لاگو ہوگا،جو افراد،کاروباری اداروں،انجمنوں اور مالی سال کے خصوصی انتظامات کی حامل کمپنیوں کیلئے یکساں تعمیل کے مواقعوں کو فروغ دیتا ہے۔جرمانے سے بچیں:جرمانے اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے وقت پر فائل کرنا ایک قانونی تقاضا ہے۔ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر پر ٹیکس حکام کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔فوائد تک رسائی: بروقت فائلنگ،فعال ٹیکس دہندگا ن کی فہرست (اے ٹی ایل)میں شمولیت کو یقینی بناتا ہے،اورٹیکس دہنگان کو کم ٹیکس کی شرح اور مخصوص مراعات حاصل ہوتی ہیں۔
معیشت و تجارت
ایک ذمہ دار شہری بنیں: اپنا انکم ٹیکس ریٹرن 30 ستمبر2023 تک فائل کریں
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1612 Views
- 2 سال ago

