ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام آٹھواں ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامٹ 2022 آج (ہفتہ سے) بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے اور 2 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گی جن میں میزبان بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں۔ٹورنامنٹ 15 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ خواتین کے آٹھویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت تمام میچز بنگلہ دیش کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لئے بھارت، پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور یو اے ای کی ٹیموں کو 28 ستمبر تک بنگلہ دیش پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔2014 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ سلہٹ خواتین کے کسی بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی
کھیل
اے سی سی کے زیر اہتمام آٹھواں ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامٹ 2022 آج بنگلہ دیش میں شروع ہوگا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 516 Views
- 3 سال ago