خاص خبریں

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، لیڈر سمیت 9 خوارج ہلاک

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، لیڈر سمیت 9 خوارج ہلاک

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن گزشتہ رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے