پاکستان

بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعترا ف کرلیا، مریم نواز

بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعترا ف کرلیا، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بالآخر نو مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا، نو مئی کے مجرم نے منصوبہ اور سہولت کاری کا اعتراف کیا، یہ جماعت نہیں، انتشاری ٹولہ ہے، ان کا مقصد شرپسندی سے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے جبکہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا، پیٹرول بم بنانیاورریاست پرحملے کی تربیت دی جاتی رہی۔انہوں نے کہا کہ 4 ماہ ٹانگ پرپلسترباندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی، یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ائیرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی، کور کمانڈرز ہاس جلائے گئے، شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی اس بڑی سازش کا حصہ ہیں، شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کرتے ہوئے اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ہونا ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا، ان کی قیادت کے۔خلاف بدزبانی کی، سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے، دھرنے سیچین کے صدر کا دورہ نہ ہونے دیا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاس پر حملے کیے، پولیس کے سرپھاڑے، سپریم کورٹ کی دیواروں پہ گندے کپڑے دھوئے، ڈی چوک میں قبریں کھودیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے