پاکستان

بانی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر

بانی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی مکمل تائید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، 70 فیصد عوام کی پارٹی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے