بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

پارلیمان میں نیشنل سیکیورٹی بریفنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں، شازیہ مری

Tuesday, 18 March, 2025

شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمان میں نیشنل سیکیورٹی بریفنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے بیان میں ترجمان پی پی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سیکیورٹی بریفنگ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کی خاطر چیئرمین بلاول نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق پر زور دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور تعمیر کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑائی ہماری لڑائی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں 90 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا لہو شامل ہے، ہم اپنی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ترجمان پی پی کا کہنا تھا کہ افسوس کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس اہم ترین مسئلے پر بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھنا ہوگا۔ ہمیں مل کر دہشتگردی اور انتہاپسندی کو شکست دینی ہوگی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *