اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے دونوں مقدمات میں اسد عمر، علی محمد خان اور مراد سعید کو بھی بری کر دیا۔اسد عمر اور علی محمد خان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمت میں بری
- by Daily Pakistan
- جون 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 473 Views
- 8 مہینے ago