بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 36.4°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب

Monday, 3 June, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں بلا وجہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *