خاص خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے آرمی چیف کو خط پر خط لکھ کر ترلے کررہے :وزیر دفاع

بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے آرمی چیف کو خط پر خط لکھ کر ترلے کررہے :وزیر دفاع

اسلام آباد:وزیر دفا ع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دورانکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کو خط پر خط لکھ کر ترلے کررہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ان دنوں دورہ برطانیہ پر ہیں، آرمی چیف کے خلاف منفی مہم چلائی جارہی ہے، یہ اپنے دور میں کہا کرتے تھے آرمی چیف قوم کا باپ ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے لوگ آرمی چیف کے خلاف غلط زبان استعمال کررہے ہیں۔
یہ فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، یہ فوج کو پی ٹی آئی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، اس وقت پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، انہوں نے 9مئی اور26نومبر برپا کیا، انہوں نے شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے، ایسا وطیرہ کسی سیاسی پارٹی کا نہیں جو پی ٹی آئی نے اپنایا ہوا ہے۔
یہ اب آرمی چیف کو بار بار خط لکھ رہے ہیں پاؤں پکڑ رہے ہیں، دوسری طرف یہ سوشل میڈیا پر غلط زبان استعمال کررہے ہیں، پی ٹی آئی والے دوسرے ممالک میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بدترین قسم کا پراپیگنڈا کررہے ہیں۔
پاکستانی معیشت سنبھل رہی ہے، سیاسی حالات بھی بہتر ہو رہے ہیں، معاشی حالات سنبھل رہے ہیں اس کا پی ٹی آئی کو دکھ ہورہا ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کو بھی خط لکھے تھے، ان کی سیاست ایک ذات کے گرد گھوم رہی ہے، انہوں نے عدلیہ کو اپنی جیب میں ڈالا ہوا تھا، عدلیہ آزاد ہوئی ہے تو ان کو اس کی بھی تکلیف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے