مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں۔بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، تحریکِ انصاف کی مذاکراتی کمیٹی ملکی مفاد پر بات کرے۔امیر مقام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بحث ہو ہی نہیں سکتی، کیا مذاکرات ہوں گے؟ تحریکِ انصاف عدالت کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں، ان کی ڈکشنری میں ملک کا مفاد نہیں ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مفاد صرف ان کی ذات ہے، کیا 9 مئی کے واقعات اور اسلام آباد پر حملہ بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفاد میں کیا تھا؟امیر مقام نے یہ بھی کہا ہے کہ پرویز خٹک کابینہ میں شامل ہوں گے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں: امیر مقام
- by Daily Pakistan
- جنوری 3, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 29 Views
- 2 دن ago