پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا جیل قوانین کے مطابق حق ہے کہ وہ اپنے وکلا سے ملاقات کریں۔
حراست میں لیے جانے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پچھلی ملاقات میں سلمان صفدر اور بیرسٹر گوہر علی خان کو اندر جانے دیا جبکہ ظہیر عباس کو روک دیا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سارے حقوق کیلئے گئے ہیں، جنھیں بانی سے ملاقات کرنا ہے ان کو یہ بند کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہم کوئی غیر آئینی چیز نہیں کر رہے، پرامن بیٹھے ہیں، یہ غیرآئینی کام کر رہے ہیں۔
پاکستان
بانی کا حق ہے وہ اپنے وکلا سے ملاقات کریں، علیمہ خان
- by Daily Pakistan
- اپریل 17, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 25 Views
- 3 دن ago
