جرائم

باچاخان ایئر پورٹ پر دبئی سے آنیوالے مسافروں سے ایک کلو سے زائد سونا برآمد

gold

پشاور:کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے ورالی پرواز کے مسافروں سے 96تولہ سونے کے زیورات برآمد کر لئے۔کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والی پرواز ای کے636کے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران پشاور کے رہائشی مطیع اللہ ولد وارث خان نورین بی بی ولد پرویز اقبال سے1168گرام سونے کے زیورات برآمد کرلئے،تفتیش کے دوران مسافر قانونی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔حکام کی طرف سے کسٹم ایکٹ1969کے تحت مزید کارروائی کرتے ہوئے سونا /زیورات قبضے میں لیکر ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے