اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33روپے 32پیسے فی یونٹ رہی۔ایل این جی سے 23روپے 71پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ پر بجلی درآمد کی گئی۔ لائن لاسز کی نظر 24پیسے فی یونٹ بجلی ہوئی۔
خاص خبریں
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1235 Views
- 1 سال ago