وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے شیعہ بھائیوں کے بذریعہ سڑک ایران جانے پر جائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی حکومت کو کہا ہے کہ وہ کوئٹہ سے پرواز چلائے، ایران نے کوئٹہ سے زائرین کے لیے ایک پرواز شروع کی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چوتھا دن ہے اشتہار دیا ہے کہ ہماری نجی فضائی کمپنیاں بھی ایران کے لیے پرواز چلا سکتی ہیں۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے نجی لائسنس ہولڈرز کو بھی ایران کے لیے پرواز چلانے کی اجازت دی ہے۔
پاکستان
بذریعہ سڑک ایران جانے پر جائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی: خواجہ آصف
- by Daily Pakistan
- اگست 5, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 4 منٹ ago