کراچی میں جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں کشمیری حریت رہنما برہان مظفر وانی کے 8 ویں یوم شہادت پر ریلی نکالی گئی۔ریلی میں پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کے رہنماں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ریلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما ایڈووکیٹ پرویز احمد، اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین اور امتیاز وانی بھی شریک تھے۔ریلی کے شرکا نے کراچی آرٹس کونسل سے پریس کلب تک مارچ بھی کیا۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق، جماعت اسلامی کے پرویز ، راجہ اظہر، مفتی عثمان، سلیم الیاس، عبدالرحمان، فلسطینی فانڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابو، ڈاکٹر مریم ، وزیر آزاد کشمیر امیر غفار لون، پیپلز پارٹی لائرز فورم کے صدر قاضی بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ریلی میں تمام جماعتوں کی شرکت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ کشمیر کیلیے سب ایک ساتھ کھڑے ہیں، عالمی ادارے ہر چھوٹی بات پر آواز اٹھاتے ہیں لیکن کشمیر کے مسئلہ پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے، عالمی تنظیموں کی خاموسی سوالیہ نشان ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے امین الحق نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آرمی کے ظلم کی شدید مذمت کرتا ہوں، اقوام متحدہ کے تحت عوام کی رائے لی جائے اور فیصلہ کیا جائے۔اس موقع پر جموں و کشمیر کے بھارتی تسلط سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی کے شرکا نے برہان مظفر وانی کی تصاویر والے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
پاکستان
برہان وانی کے آٹھویں یو م شہادت پر کراچی میں ریلی نکالی گئی
- by Daily Pakistan
- جولائی 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 213 Views
- 5 مہینے ago