پاکستانی اداکارہ وماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے کہ انسان الگ ہوجائے ۔انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔شادی شدہ زندگی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے نہیں معلوم ہوتا کہ آپ کے ہونیوالے شریک حیات سے اچھے تعلق قائم رہیں گے یا نہیں لیکن صرف یہ سوچ کر ایک برے تعلق مین بندھے رہنا کہ میرے ماں باپ یا بچوں کا کیا ہوگا اور اس دوران اپنے بارے میں نہیں سوچنا یہ سوچ غلط ہے ، اس حوالے سے انسان کو تھوڑا بہت خود عرج ہونا پڑتا ہے ۔شوبز انڈسٹر ی میں شادی شدہ جوڑوں کی علیحدگی کے بڑھتے رحجان بارے سنیتا نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک وقت میں بالخصوص شوبز انڈسٹری کے جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی تھی ۔
انٹرٹینمنٹ
برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے انسان الگ ہو جائے ، اداکارہ سنیتا مارشل
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 706 Views
- 1 سال ago