پاکستان

بشکیک کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنادی ، اسحاق ڈار

بشکیک کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنادی ، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بشکیک کے معاملے پر وزیراعظم نے میری سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے، یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی، جو اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے آستانہ میں کرغزستان کے وزیر خارجہ سے بشکیک میں طلبا کے مسئلے پر بات کی۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تعزیت کے لیے ایران جا رہا ہوں، ایران سے واپسی پر ایس سی او میٹنگ پر تفصیل سے بات کروں گا۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ کرغیز وزیرِ خارجہ کو کہا کہ مجھے اسپتال لے جائیے جہاں زخمی ہیں، اسپتال میں موجود زخمی پاکستانی شہری سے ملا، پاکستانی شہری کے جبڑے پر چوٹ لگی تھی، اسیابتدائی طبی امداد دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri