پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے سینیئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے پی پی پی قیادت کے درمیان اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے سوشل میڈیا پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کی یہ کوئی بڑی بات نہیں، بلاول کا دبئی جانا بھی معمول کی بات ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو اور آصف زرداری جمعے کو دبئی گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری خفا نہیں جو آصف زرداری انہیں منانے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول 30 نومبر کو یومِ تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بلاول بھٹو ہی ہیں۔آصف زرداری کے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے انٹرویو کسی کے کہنے پر نہیں، اپنی خواہش پر دیا، والدین کیلئے بچے بڑے ہو جائیں تو بھی بچے ہی ہوتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین ہیں، پارٹی فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ جو پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول نہیں ان کے پاس ہے، بلاول کو جو ٹکٹ جاری ہوگا اس پر بھی دستخط آصف زرداری کے ہوں گے۔
پاکستان
بلاول بھٹو خفا نہیں جو آصف زرداری انہیں منانے جائیں: فیصل کریم
- by Daily Pakistan
- نومبر 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 281 Views
- 2 سال ago
