پاکستان

بلوچستان میں شدید بارشیں، فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، آئی ایس پی آر

کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں جس میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں کے نیتجے میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، کھڑے پانی سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا
آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اینڈ ریلیف کوششوں میں فوجی دستوں کی سول انتظامیہ کی فوری معاونت جاری ہے، فوجی دستوں نے پانی میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے عمل میں بھی سول انتظامیہ کی معاونت کی گئی، کوسٹل ہائی وے، پسنی، سربندر، جیونی کے علاقوں میں متاثرین کو شیلٹر اور خوراک فراہم کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri