بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

Wednesday, 5 January, 2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ گھر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے البتہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں