واشنگٹن: بھارت میں امریکا کے سفیر ایرک گارسیٹی نے خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے بعد امریکا کے ساتھ بھی بھارت کے تعلقات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔ امریکا کو غیرمعینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ محدود کرنے کی ضرورت ہے ۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بیان میں کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے۔بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنا ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا میں رہنے والے ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے اور سکھوں کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق کوئی تحفظات نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھانا پڑی۔
دنیا
بھارت کے ساتھ تعلقات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں، امریکی سفیر
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 819 Views
- 2 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
