بیلاروس کے صدر الیگزینڈر شینکو کا حالیہ دورہ پاکستان کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا اس سے دونوں ممالک کے درمیان جامعہ اور پائیدار تعلقات مذید مستحکم ہو نگے اس سال فروری میں پاکستان اور بیلاروس اپنے سفارتی تعلقات کی 30ویں سالگرہ منا چکے ہیں ۔ گزشتہ برس پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے تھے دونوں ممالک کے درمیان وقت کے ساتھ تعلقات وسیع اور مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان اسوقت معاشی استحکام کےلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کےلئے بھرپور کوششیں کر رھا ہے حکومت اس مقصد کےلئے مشرق وسطی اور ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات کے ساتھ سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کی وجہ سے معیشت میں مثبت اقتصادی اعشارے نظر آرہے ہیں پاکستان نے آذربائجان تاجکستان اور بیلاروس سمیت وسطی ایشیا کی دیگر ریاستوں کےساتھ اقتصادی ، تجارتی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دو طرفہ تعلقات میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ وسطی ایشیائی ریاستوں میں بیلاروس پاکستان کےساتھ دوستی کے مضبوط رشتوں میں منسلک ہے۔ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کےساتھ آنےوالے وزرا اور تاجروںنے تجارتی تعاون، توانائی ، انفراسٹرکچر ٹیلی کمیونیکیشن،صحت ،تعلیم مینو فیکچرنگ، معدنیات ،زراعت اور توانائی سمیت مفاہمت کی 16 یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں دورے کے دوران ایک اہم پیشرفت پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ریل اور روڈ کی راہداری کی تکمیل کے بارے میں معاہدہ بھی ہے یہ روڈ علاقے میں گیم چینجر ثابت ہوگی جس سے پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو گا ۔پاکستان اور بیلاروس منی لانڈرنگ کی روک تھام ،پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مہارت کے تبادلے میں بھی ایک دوسرے کی مدد کر چکے ہیں۔ فارماسوٹیکل کمپنیوں میں پانچ سالہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ملکوں نے تجارت کو وسعت دینے کےلئے ایک روڈمیپ پر بھی اتفاق کیا جس سے پاکستانی اشیا کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹیں دور ہو جائیں گی صدر الیگزینڈر شینکو اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان مذاکرات میں باہمی دوستی اور تعاون کی کئی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور بین الپارلیمانی تبادلوں کو گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات کی موجودہ رفتار کو باقاعدہ اعلیٰ سطحی مصروفیات اور ادارہ جاتی کے ذریعے برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔وسطی ایشیا کی دوسری ریاستوں سے پہلے ہی پاکستان کے دوستانہ تعلقات ہیں بیلاروس سے تعلقات مستحکم ہونے سے پاکستان کےلئے زراعت صنعت موسمیاتی تبدیلیوں ڈیری فارمنگ سیاحت اور سبز ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت کئی دوسرے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع بھی ملیںگے۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر شینکو کی ذاتی حیثیت سے کی جانیوالی گفتگو انتہائی اہم نوعیت کی ہے اس پر حکومت اور اپوزیشن کو غور کرنے کی ضرورت ہے قوم کے متحد ہونے کا مشورہ اور ہماری ترقی سے خوش نہ ہونے والوں کی پہچان وقت کی ضرورت ہے انہوں نے پاکستان کے لئے فکر مندی ظاہر کی اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کی طرف توجہ دلائی اور کہا مضبوط ملکوں میں قیادت کی ظالمانہ جنگ جاری ہے بعض بڑی طاقتیں جو قیادت کی جنگ لڑ رہی ہیں وہ پاکستان کی ترقی کی پوزیشن سے خوش نہیں ہیں پاکستان بڑی آبادی والا ایک اہم ملک ہے تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں وہی قوم زندہ رہتی ہیں جو متحد ہوتی ہیں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نےبیلا روس کے صدر کے خیالات اور مل کر کام کرنے کے عزم اور معاہدوں کوحوصلہ افزا قرار دیا ۔ پاکستان اور بیلاروس میں سرمایہ کاری زراعت تجارت دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو پاکستان کا عظیم مدبر دوست قرار دیااور کہا زرعی مشینری ائی ٹی مدنیات میں تعاون بڑھانے اور جوائنٹ وینچرز کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ دونوں رہنماں نے حالیہ ہونےوالے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کو جلد عملی جامع پہنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ فروری میں ان معاہدوں پر باقاعدہ دستخط ہونگے صدر الیگزینڈر نے کہا کہ ہمیں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جدید منصوبوں پر عمل پیرا اور نئے روڈ میپ پر کام کرتے ہوئے جدید ضرورتوں پر غور کرنا ہوگا ۔
ٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات سے بیلاروس فائدہ اٹھائیگا ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کےلئے معاون ومددگار ثابت ہو سکتے ہیں دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے اور ٹیکنالوجی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اظہار کیا۔
کالم
بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان
- by web desk
- دسمبر 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 20 Views
- 2 دن ago