پاکستان معیشت و تجارت

بینکوں کو 4255 ار ب روپے فراہم کیے ہیں ، اسٹیٹ بینک

بینکوں کو 4255 ار ب روپے فراہم کیے ہیں ، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 4255 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 7 دن کے لیے 4232 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، روایتی بینکوں کو 17.56 فیصد شرح سود پر رقوم فراہم کی جارہی ہیں۔اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کو 7 دن کے لیے 23 ارب روپے فراہم کیے، اسلامی بینکوں کو 17.60 فیصد شرح سود پر رقوم فراہم کی گئیں۔بینکوں نے 28 دن کی فنڈنگ کے لیے کوئی پیشکش جمع نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے