کھیل

بیٹی کی اسکول کی فیس ادا کرنے سے قاصرتھا ، عمر اکمل جذباتی ہوگئے

بیٹی کی اسکول کی فیس ادا کرنے سے قاصرتھا ، عمر اکمل جذباتی ہوگئے

عمرا کمل اپنی زندگی کے مشکل حالات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔شو میں انہوں نے اپنے میچ فکسنگ سکینڈل کے بارے میں قانونی طریقہ کار پر عمل کرنے کیوجہ بتائی انہوں نے کہاکہ وہ مقدمہ جیت چکے ہیں ۔عمرا کمل نے کیس لڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کیس اس لیے لڑا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میرے سکینڈلز کی وجہ سے میرے بچوں کو نقصان پہنچے ، یہاں تک کہ میں نے اپنا سارا پیسہ اپنے کیس پر خرچ کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں اپنی بیٹی کیلئے میکڈ ونلڈ کا کھانا نہیں خرید سکتا تھا میں اس کے اسکول کی فیس ادا کرنے سے قاصر تھا ، میں نے اپنی بیٹی کو سکول نہیں بھیجا ۔اپنے مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے عمراکمل کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ شو کے اینکر مومن ثاقب نے انہیں گلے لگایا اور سامعین نے بھی اسپورٹس اسٹار کی حمایت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے