دنیا

تائیوان اور امریکا کے جواب میں چین کا اپنی جنگی طاقت کا مظاہرہ

tywan

تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چین نے71جنگی طیاروں اور7بحری جہازوں تائیوان کی حد ود میں داخل کر کے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے”اے ایف پی“ کے مطابق 47چینی طیاروں نے ابنائے تائیوان کی حدود کو عبور کیا اور 24گھنٹے تک اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے رہے اور ان کی جنگی طیاروں میں جے16،جے18،جے ون اور جے11سمیت6ایس یو 30فائٹر اور ڈرون بھی شامل تھے۔وزارت دفاع نے کہا اس نے اپنے زمینی میزائل سسٹم کے ساتھ اپنی بحریہ کے جہازوں کے ذریعے چین کی نقل وحرکت کی نگرانی کی۔تائیوان کو اپنی سرزمین تصور کرنے والے چین نے کہا کہ اس نے خود مختار جزیرے کے اردگرد سمندر اور فضائی حدود میں ”مشترکہ جنگی تیاری کے گشت اور مشترکہ فائر پاور اسٹرائیک مشقیں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri