راولپنڈی پولیس کی کاروائی،تاش اورمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 16قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 38ہزا ر 920روپے،11موبائل فونز،تاش کے پتے، 07مرغے اورکیری ڈبہ قبضہ پولیس میں لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 09ملزمان صدیق، نوید،ارشد، تنویر،عثمان،خرم،خالد،گل زرین اورکرامت کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 25ہزار 430روپے،05موبائل فونز اورتاش کے پتے قبضہ پولیس میں لیے گئے،گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 07قمار بازوں جاوید،شمریز،قیوم،شاہد،خلیل،عیسب خان اوربابر کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13ہزار 490روپے،06موبائل فونز، 07مرغے اورکیری ڈبہ قبضہ پولیس میں لیاگیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑہے ایسے جرائم میں ملو ث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا
جرائم
تاش اورمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 16قمار باز گرفتار
- by Daily Pakistan
- جنوری 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 482 Views
- 2 سال ago