خاص خبریں

تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، وزیر دفاع

تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جانے لگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے لیکر اب تک شواہد مل رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ حملے کیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناؤنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا، گرفتار ملزمان خود قبول کررہے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کررکھی تھی۔ تحریک پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri