لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی بانی کی رہائی کی نئی تاریخ دے دی۔ گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر حیران ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کیس جج شاہ رخ ارجمند کو واپس بھیجنا چاہیے تھا اور ان سے کہنا چاہیے تھا کہ جو بھی فیصلہ آپ نے لکھا ہے اسے بتائیں۔لطیف کھوسہ نے فواد چوہدری کے پارٹی قیادت کے حوالے سے حالیہ بیان پر کہا کہ وہ گڑگڑا کر دوبارہ پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔اس سے قبل رواں برس اپریل کے اواخر میں بھی لطیف کھوسہ نے دعوی کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پانڈ کیس میں ضمانت ہوجائے گی۔ سائفر کیس کاغذ گم ہونے کا ہے،کاغذ گم ہونے پر کبھی سزا نہیں ہوتی جبکہ عدت کیس میں بھی عمران خان اس ہفتے یا اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے۔
پاکستان
تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی نئی تاریخ دیدی
- by Daily Pakistan
- جون 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 216 Views
- 6 مہینے ago