پاکستان

تعمیر نو کے منصوبوں میں قدرتی آفات کے نقصان کو برداشت کرنے پر توجہ دی جائے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک

تعمیر نو کے منصوبوں میں قدرتی آفات کے نقصان کو برداشت کرنے پر توجہ دی جائے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک

نینشل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی ممکنہ قلت کو دور کرنے کے لیے قبل از وقت جامع منصوبہ بندی یقینی بنائیں ۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی ) کا اجلاس جمعہ کو یہاں چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، وزارت ریلوے، محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن (FFC)، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے حکام نے شرکت کی۔ وفاقی محکموں نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ابتک کی پیش رفت سے فورم کو آگاہ کیا۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کی توقع ہے جب کہ جنوری 2023 میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم نے ہدایت کی کہ اس صورتحال کے پیش نظر آبی ذخائر میں پانی کی ممکنہ قلت کو دور کرنے کے لیے قبل از وقت جامع منصوبہ بندی یقینی بنائی جائے ۔فورم کو وزارت ریلوے اور این ایچ اے حکام کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بحالی اور تعمیر نو سے متلعق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ تعمیر نو کے منصوبوں میں قدرتی آفات کے نقصان کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور پائیدار ڈھانچے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔قومی ادارہ صحت کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف وبائی امراض میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ مختلف امراض سے بچائو کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے ۔وزارت تحفظ خوراک و تحقیق اور این آئی ٹی بی کے نمائندوں نے متاثرہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ڈیجیٹل ایپ اور رجسٹریشن کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکاء کو نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی) کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی روابط کار سے متعلق اپنے وژن سے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے