بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ تمنا بھاٹیہ کا بیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زونل آفس میں لیا گیا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ اداکارہ کا بیان منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے)کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ نے مبینہ طور پر ایپ کمپنی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے کچھ فنڈز وصول کیے تاہم ان پر کوئی الزام نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو پہلے بیان دینے کے لیے بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے کام کی وجہ سے سمن کو مسترد کر دیا اور جمعرات کو پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ نے اس حوالے سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
انٹرٹینمنٹ
تمنا بھاٹیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 317 Views
- 3 مہینے ago