پاکستان

توشہ خانہ کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

ججز کیخلاف زیرالتوا شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلیے مقرر کردی۔جسٹس یحییٰ آفریدی او رجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی کل سماعت کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے6 جولائی کو توشہ خانہ کیس پر کارروائی روکنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل میں توشہ خانہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے