پاکستان جرائم

تونسہ: پولیس سے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

تونسہ: پولیس سے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا ہے۔پولیس مقابلے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دستی بم اور راکٹ لانچر سے لیس تھے۔پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے