کالم

تھانوں سے رشوت کے خاتمے کا عزم

riaz chu

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے تھانہ مزنگ اور تھانہ سول لائنز کے دورے پر سائلین نے پولیس کے عملے کی جانب سے رشوت لینے اور دادرسی نہ ہونے کے حوالے سے کی شکایات کیں۔ دونوں تھانوں کی حالت بری اور صفائی کا ناقص انتظام تھا۔ فرنٹ ڈیسک بھی درست کام نہیں کر رہا تھا اور محسن نقوی کے سوالات کا فرنٹ ڈیسک کا عملہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ موٹر سائیکل سوار لڑکے نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے استفسار پر بتایا کہ میں سودا سلف لینے باہر نکلا تو پولیس کا عملہ تھانے لے آیا اور یہاں مجھ سے رشوت طلب کی گئی میں نے رشوت دی تو میری جان چھوٹی جس پر وزیراعلیٰ لڑکے کو اپنے ساتھ لے کر فرنٹ ڈیسک پر آئے اور تمام معاملے کی چھان بین کی۔ تھانے میں موجود دیگر عملے اور فرنٹ ڈیسک کے سٹاف نے بھی بتایا کہ لڑکے سے ایک کانسٹیبل نوید نے رقم لی ہے جس پر وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ رشوت لینے والے کانسٹیبل کو موقع پر ہی گرفتار کرایا گیا اور محسن نقوی کی ہدایت پر رشوت کی رقم غریب لڑکے کو واپس دلائی گئی۔ محسن نقوی نے دونوں تھانوں کی حالت زار دیکھ کر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو تین روز کے اندر دونوں تھانوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔فرنٹ ڈیسک میں درج ہونے والے درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا اور بعض درخواستوں پر مزید کارروائی نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ تھانوں میں مظلوم کی دادرسی کا مو¿ثر نظام ہی انصاف کی بنیاد ہے۔ دونوں تھانوں کو بہتر بنانے کیلئے آئی جی پولیس کو ٹاسک دیتے ہوئے دونوں تھانوں کے ایس ایچ او کو فوری تبدیل کر دیا ہے۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ تھانوں میں کرپشن اِس قدر عام ہے کہ اگر چیف جسٹس پاکستان بھی شناخت کے بغیر پرچہ درج کرانے چلیں جائیں تو ا±س سے بھی رشوت طلب کی جائے گی۔ تھانے کروڑوں میں بِکتے ہیں اور ایس ایچ او کروڑوں دے کر لگتے ہیں، پھر وہ پیسے پورے کرتے ہیں، کیونکہ اسے آگے بھی حصہ پہنچانا ہوتا ہے، رقم دئیے بغیر ایف آئی آر درج نہیں ہوتی۔پولیس کے نظام کی اصلاح کے لئے ماضی میں بہت سے کمیشن بنے، جنہوں نے محنت کر کے سفارشات بھی مرتب کیں، جو منظرِ عام پر بھی آئیں،ا±ن پر کسی حد تک عملدرآمد بھی ہوا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے متعلق شکایات کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی چلی گئیں ۔ اب وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھانوں اور پولیس کی حالت ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس کام میں برکت دے اور عوام سکھ کا سانس لیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے پنجاب پبلک لائبریری، وزیر خان بارہ دری، ٹولنٹن مارکیٹ اور بادشاہی مسجد کے دورے میں پنجاب پبلک لائبریری کے ریکارڈ روم، ریڈنگ روم، انگلش سیکشن، کمپیوٹر لیب اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اورریکارڈ روم میں قدیم پیسہ اخبار کی فائل طلب کی اور اس کا مطالعہ کیا۔ پیسہ اخبار صحافتی تاریخ کا اثاثہ ہے اور اسے محفوظ کرنا اور سنبھالنا ہمارا فرض ہے۔ ریڈنگ روم میں مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے مقابلے کے امتحان کیلئے درکار کتب بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی اورطلبہ کے مطالبے پر لاہورمیوزیم کی ریفرنس لائبریری کی فیس معاف کرنے اور گنجائش بڑھانے کا حکم دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے وزیر خان بارہ دری کی اصل حالت میں بحالی کا حکم دیا اورڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو وزیر خان بارہ دری کی اصل حالت میں بحالی کا پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے قدیم ٹولنٹن مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اورٹولنٹن مارکیٹ میں این سی اے کی طرف سے دستکاریوں اور کھڈیوں پر کپڑا بننے کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔ اسکے بعد بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ سیکشن، دیگر حصوں اور برآمدوں کا دورہ کیا۔جہاں پر تبرکات مقدسہ کو اعلی معیار کے مطابق محفوظ اور ہر تبرکات مقدسہ کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کی ہدایت کی۔ تبرکات مقدسہ کو قرآن گیلری سے ملحق برآمدوں میں منتقل کیا جائے اور برآمدوں کی تزئین وآرائش کی جائے۔بادشاہی مسجد میں آنے والے لوگوں کو عالمی معیار کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔بادشاہی مسجد ہمارا تاریخی اور مذہبی اثاثہ ہے۔ حضوری باغ کے سامنے شاہی قلعہ کی دیوار کے ساتھ فوڈ سٹریٹ کے قیام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے تمام آپریشن تھیٹر فوری طورپر انفیکشن فری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مکمل طورپر انفیکشن فری ہونے تک پی آئی سی لاہور کے آپریشن تھیٹر بند رکھے جائیں گے۔ آپریشن تھیٹر میں انفیکشن کی صورت میں مریض کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ آپریشن تھیٹر کے انفیکشن فری ہونے کی تھرڈ پارٹی تصدیق کی جائے گی۔ آپریشن تھیٹر کے انفیکشن فری ہونے کی تصدیق کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے