انٹرٹینمنٹ

ثنا جاوید نے شعیب ملک سے شادی کے بعد نام بدل لیا

ثنا جاوید نے شعیب ملک سے شادی کے بعد نام بدل لیا

کراچی: فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کرکے اپنا نام بدل لیا۔اداکارہ ثنا جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کرکے پاکستان سمیت بھارت میں خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس خبر نے دونوں ممالک کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شادی کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے ہلکے رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر شعیب ملک کے گلے میں لگی ہوئی ہیں۔شادی کی تصاویر پر جہاں اس جوڑی کی مبارکباد دی گئی تو وہیں زیادہ تر صارفین نے ثنا جاوید اور شعیب ملک پر شدید تنقید بھی کی گئی۔شعیب ملک سے شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے ‘ثنا شعیب ملک’ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے