بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

Thursday, 13 March, 2025

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔
وزیراعظم سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلی نے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔ اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب جعفر ایکسپریشن آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *