اسلام آباد:جاپان نے سیلاب زدگان کی زندگی بچانے والی امداد کی فراہمی کیلئے ضمانی بجٹ کے حصے کے طورپر پاکستان کو3کروڑ89لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کہا گیا کہ پاکستان میں آنے والے غیر معمولی سیلاب نے ایک کثیر جہتی انسانی بحران کو جنم دیا ہے جس سے متاثرہ آبادی کو صحت کے بڑھتے ہوئے خطرات اور خوراک کی عدم تحفظ،غیرمحفوظ ذریعہ معاش اور صنعتی بنیاد پر تشدد کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔اعلامیہ کے مطابق34.2ملین امریکی ڈالر کی کل گرانٹ امداد کیلئے،امداد کے مجوہ شعبوں میں ہنگامی طبی امداد خوراک کی تقسیم،زراعت اور مویشوں کی بحالی،معاش کی تفریح اور صنعتی بنیاد پر تشدد کے خطرے میں کمی اور ردعمل شامل ہیں۔سب سے زیادہ کمزور لوگوں تک پہنچنے کیلئے تیزی سے رول آؤٹ کو یقینی بنانے کیلئے یہ منصوبے جنوری2023میں شروع ہونگے۔
دنیا
جاپان کا سیلاب زدگان کیلئے مزید3کروڑ 89لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان
- by Daily Pakistan
- دسمبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 858 Views
- 2 سال ago