بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نیکلیئرنس آپریشن کرکے 80 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 43 مرد، 26 عورتیں اور 11 بچے شامل ہیں، باقی مسافروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں،سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کیدرمیان شدید فائرنگ جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے 13 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔دوسری جانب ریلوے حکام کا بتانا ہیکہ جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے اور ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار ہیں، ٹرین آج صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی۔
خاص خبریں
جعفر ایکسپریس حملہ: آپریشن میں 80 یرغمال مسافر بازیاب، 13دہشتگرد ہلاک
- by Daily Pakistan
- مارچ 11, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 21 Views
- 13 گھنٹے ago