خاص خبریں

جماعت کی سوچ سے اتفاق نہیں کرتا ، نواز شریف بتائیں ان کی کیا سوچ ہے؟ شاہد خاقان

میں اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا جہاں آج ن لیگ کھڑی ہے، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پسندیدہ ہونے اور نواز شریف کے لاڈلہ کا تاثرانتخابات کوپہلے سے متنازعہ بنا رہاہے ، میری جماعت کی اقتدار کی سوچ ہے ، ہمیں اقتدار کو علیحدہ رکھنا ہوگا۔آئندہ عام انتخابات میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد ممکنہ خرابی کا حصہ نہیں بننا چاہتا، موجودہ بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کی تکلیف میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فوج ، عدالیہ اور سیاستدان الیکشن سے قبل راستے کا تعین کریں ورنہ الیکشن کے بعد بھی استحکام نہیں آئیگا، انتخابات میں تاخیر ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔سیاسی جماعتوں کی اصل ذمہ داری آگے کے راستے کا تعین کرنا ہے ، اس پر کام نہیں کررہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے