خاص خبریں

جمع الوداع! ملک بھر میں عبادات کا اہتمام، سکیورٹی ہائی الرٹ

جمع الوداع! ملک بھر میں عبادات کا اہتمام، سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد:آج رمضان کا آخری جمعہ ہے جو ہمیں اس ماہ مقدس سے جدا کر رہا ہے جس نے ہمیں ہر گھڑی اللہ کی عطا کردہ بے شمار رحمتوں، نعمتوں سے ہر لمحہ نوازا، آج کی مناسبت سے مسلمانوں کی جانب سے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے پیش نظر میں ملک سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمع الوداع کہتے ہیں، الوداع کے لغوی معنی رخصت کرنے کے ہیں چونکہ یہ آخری جمع المبارک ماہ صیام کو الوداع کہتا ہے اس لئے اس کو جمع الوداع کہتے ہیں۔
جمع الوداع اسلامی شان و شوکت کا ایک عظیم اجتماع عام ہے، یہ اپنے اندر بے پناہ روحانی، نورانی کیفیتیں رکھتا ہے اور یہ جمعہ اس لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ اب اس ماہ مقدس کے وداع ہونے کا وقت قریب آگیا ہے جس میں مسلمانوں کیلئے عبادات کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔
آج اس ماہ منور کا آخری جمعہ ہے جو ہمیں اس ماہ مقدس سے جدا کر رہا ہے جس نے ہمیں ہر گھڑی اللہ کی عطا کردہ بے شمار رحمتوں، نعمتوں سے ہر لمحہ نوازا، یہ ماہ مقدس ہم سے رخصت ہونے کو ہے، رمضان کے اس جمعہ کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ پورے عالم اسلام کے مسلمان جمع الوداع کو بڑے ذوق اور پورے اہتمام کے ساتھ عبادت کرتے ہیں، ساتھ ساتھ ان کا دل بھی بوجھل اور غمگین ہوتا ہے کہ نہ جانے اگلے سال کس کے مقدر میں پھر یہ مبارک لمحات آئیں گے یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے