معروف سیاسی تجزیہ نگارکامران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو اس وقت تک توسیع دینے کی بات کی ہے جب تک نئے الیکشن کے نتیجے میں نئی حکومت منتخب نہیں ہوجاتی۔
تفصیلات کے مطابق کامران خان کے مطابق انہوں نے عمران خان کا انٹرویو کیا جس میں مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ الیکشن سمیت ہر موضوع پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
کامران خان کے مطابق توہین عدالت کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں بات کرنے کی اجازت دی جاتی تو شاید وہ معافی مانگ لیتے۔امریکی حکام اور با اثر لوگوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو عمران خان نے کہا کہ وہ اینٹی امریکن نہیں ہیں۔
کامران خان کا کہنا تھا کہ نومبر کے آخر میں جنرل قمر جاوید کی ریٹائرمنٹ ہے، اس حوالے سے عمران خان کہتے ہیں کہ منتخب حکومت آئے تو نئے آرمی چیف کا انتخاب کیا جائے ، تب تک موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی جائے۔
پاکستان
خاص خبریں
جنرل قمر جاوید باجوہ عمران خان کے فیورٹ قرار، جانیے کیوں ؟
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 692 Views
- 2 سال ago