بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنسی تعلق بنانے سے انکار پر ایک فلم سے نکال دیا گیا تھا۔بھارت کی کئی اداکارائیں پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات بنانے کی پیشکش کا انکشاف کرچکی ہیں اور متعدد نے کھل کر اس معاملے پر بات کی ہے۔اب بالی وڈ کی ایک اور اداکارہ ایشا گپتا نے بھی کاسٹنگ کاؤچ پر بات کی ہے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ ایک فلم کے معاون پروڈیوسر نے جنسی تعلق بنانے کی پیش کش کی، ان دنوں میں ان کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہی تھی، اس فلم کا آدھے سے زیادہ کام ختم ہوچکا تھا لیکن میں نے جنسی تعلق بنانے سے انکار کردیا تو مجھے فلم سے نکال دیا۔ان کا کہنا تھاکہ ان دونوں نے مجھے اپنے منصوبے میں پھنسانے کی پوری کوشش کی لیکن میں نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے اپنی خاتون میک اپ آرٹس کو ساتھ کمرے میں سلادیا تھا جس کے باعث میں بچ گئی۔
انٹرٹینمنٹ
جنسی تعلق بنانے سے انکار پر فلم سے نکال دیا گیا تھا: نامور بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 425 Views
- 2 سال ago

