دنیا

جنوبی کوریا میں چاقو کے حملے اور گاڑی کی ٹکر سے 14 افراد زخمی

جنوبی کوریا میں چاقو کے حملے اور گاڑی کی ٹکر سے 14 افراد زخمی

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں نوجوان حملہ آور نے چاقو کے حملے اور گاڑی کی ٹکر سے 14 افراد کو زخمی کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملہ سیئول سے 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک سب وے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے مقامی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ 20 سالہ حملہ آور نے پہلے گاڑی ٹکر سے لوگوں کو نقصان پہنچایا پھر ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں موجود لوگوں پر چاقو کے وار کرتا چلا گیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست حملہ آور نے گاڑی کی ٹکر سے 5 افراد جبکہ چاقو کے وار سے 9 لوگوں کو زخمی کیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے