لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کرلیا۔محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دونوں مرکزی ملزمان اب سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، بروقت اقدامات پر چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی غیر متزلزل تشویش نے گرفتاری کے تیز عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری رہنمائی کی اور ہماری ٹیم پر جو بھروسہ کیا گیا اس کے لیے شکرگزار ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت عمیر سلیم عرف راجہ اور عمر سلیمان عرف روکی کے نام سے ہوئی، دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں،عمیر سلیم عرف راجہ سرکاری ادارے میں درجہ چہارم کا ملازم ہے جبکہ عمر سلیمان عرف روکی ایک نجی ادارے میں ملازم ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے سانحے کے فوری بعد اپنی سم موبائل سے نکال کر توڑ دی تھی اور پھر وہ گوجرانوالہ سے فرار ہوگئے تھے۔
علاقائی
جڑانوالہ واقعے میں اہم پیشرفت، دونوں مرکزی ملزمان گرفتار
- by Daily Pakistan
- اگست 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 880 Views
- 1 سال ago