لندن:جگر پر غیر معمولی چربی دنیا بھر میں عام ہے جس کی شدید نوعیت جگر کے کئی امراض کی وجہ سے بنتی ہے اور اب ماہرین نے اس کا تعلق دماغی اور ذہنی صحت سے بھی جوڑا ہے کیونکہ اس کا اثر نفسیات پر ہوسکتا ہے۔کنگز کالج لندن سے وابستہ پروفیسر راجر ولیمز اور سوئزرلینڈ کے جامعہ لیوزین کے ماہرین نے بتایا کہ دماغ میں آکسیجن کی فراہمی کم ہوجاتی ہے جس سے دماغی بافتوں میں سوزش بڑھ جاتی ہے اور یوں دماغ کو کئی لحاظ سے شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔دنیا کی 25فیصد آبادی اور80فیصد موٹے افراد این اے ایف ایل ڈی کے شکار ہیں جس کی وجہ سے ورزش سے دوری،فاسٹ فوڈ اور طرز زندگی ہے اب معلوم ہوا ہے کہ جگر پر جمع ہونے ورالی چکنائیاں دماغ کے لئے بھی شدید مضر ہوسکتی ہیں۔
صحت
جگر کی چربی،دماغ کیلئے شدید نقصان دہ ہے،تحقیق
- by Daily Pakistan
- دسمبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 541 Views
- 2 سال ago