ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی وجہ سے حقیقی زندگی میں تو کیا فلموں میں کسی کردار کیلئے بھی اپنے بال نہیں کٹوائیں گی۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب انکی والدہ سری دیوی کی وجہ سے ہے جنہیں اپنی بیٹی کے بال بیحد پسند تھے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک انٹرویو کے دوران جھانوی کپور سے سوال کیا گیا کہ وہ ایسا کونسا کام ہے جو فلموں کے کردارکیلئے بھی نہیں کریں گی؟ اس پر جھانوی نے جواب دیا کہ وہ فلموں کیلئے اپنے بال نہیں کٹوائیں گی حتی کہ یہ انکی پیشہ ورانہ زندگی کا پہلا اور آخری سنہری موقع ہی کیوں نہ ہو۔جھانوی کا کہنا تھا کہ میک اپ آرٹسٹ مجھے بالڈ کیپ لگاسکتے ہیں اور اسکے لیے وی ایف ایکس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ میں نے فلموں کیلئے اپنے کندھے کو نقصان پہنچایا، میرا خون بھی بہا، ہڈیاں بھی ٹوٹیں اور اپنے آپ کو ہر پریشانی میں ڈال لیا لیکن فلموں میں گنجا ہونا ایک ایسا عمل ہے جسے میں مسترد کردوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ حتی کہ فلم الجھ میں بھی سدھانشو (فلم ڈائریکٹر) چاہتے تھے کہ میں اپنے بال کٹواں اور یہیں میری ان سے لڑائی ہوتی تھی۔ بالوں کے پیچھے چھپی کہانی بتاتے ہوئے جھانوی کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ دھڑک کے دوران جب میں نے اپنے بال کٹوائے تو میری والدہ نے مجھے خوب ڈانٹا اور کہا کہ "تم ایسا کیسے کرسکتی ہو؟، اپنے کردار کیلیے بال مت کٹوا۔” جھانوی نے بتایا کہ "ہر تیسرے چوتھے دن میری والدہ خود اپنے ہاتھوں سے میرے سر میں تیل لگاتی اور مساج کیا کرتی تھیں۔ وہ میرے بالوں پر فخر محسوس کرتی تھیں، لہذا میں اپنے بال نہیں کٹواں گی
انٹرٹینمنٹ
جھانوں والدہ کی وجہ سے کونسا کام کبھی نہیں کریں گی ؟ اداکارہ نے بتا دیا
- by Daily Pakistan
- اگست 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 297 Views
- 4 مہینے ago