پاکستان

حالیہ انتخابات میں 2018 کی دھاندلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا گیا ہے ، مولانا فضل الرحمان کا الزام

حالیہ انتخابات میں 2018 کی دھاندلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا گیا ہے ، مولانا فضل الرحمان کا الزام

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو ’لاڈلا‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حالیہ انتخابات میں 2018 کی دھاندلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا گیا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’میاں صاحب کو اسٹیبلشمنٹ نے بتا دیا ہے کہ آپ کا یہ قد ہے، فلاں فلاں سیٹ ہم نے آپ کو جتوا دی ہے آپ خود نہیں جیتے۔انہوں نے کہا کہ ’لاڈلے اب بڑھ گئے ہیں، لیکن جب لاڈلے بڑھیں گے تو لالے بھی پڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’حالیہ انتخابات میں 2018 کی دھاندلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا گیا ہے، یہ نظام اس طریقے سے چل ہی نہیں سکتا اور اس کے لیے ڈھائی سال مدت بھی زیادہ ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’اگر ملک کی دفاعی و جاسوسی قوت سیاست کرے گی تو ملک میں استحکام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ سیاست سے دستبردار ہو جائے یہ واحد حل ہے، میں چیلنج کرتا ہوں ایک ایک سیٹ پر سودے بازی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے